ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئی دہلی میں دھند کی وجہ سے 3713ٹرین خدمات منسوخ

نئی دہلی میں دھند کی وجہ سے 3713ٹرین خدمات منسوخ

Wed, 12 Apr 2017 23:11:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 12؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) موسم سرما میں گھنے کی دھند کی وجہ سے ریلوے ٹریفک میں خلل پڑنا عام سی بات ہوگئی ہے، اور اسی سلسلہ میں اس سال کے موسم سرما میں دھند کی وجہ سے روزانہ اوسطا 41ٹرین خدمات کو منسوخ کرنا پڑا۔ریلوے کے وزیر مملکت راجن گوہین نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا میں کہا کہ 17؍دسمبر 2016سے 28؍فروری 2017کے درمیان دھند کی وجہ سے کل 3713ٹرینیں منسوخ کی گئیں ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ روزانہ اوسطا 41ٹرین خدمات منسوخ کی گئیں۔جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ،ان میں 14درجن میل ایکسرپریس ٹرینیں شامل رہیں۔دھند کے موسم میں ریل ٹریفک کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے حکومت نے کئی قدم بھی اٹھایا ہے جن میں خودکار سگنلنگ سسٹم میں تبدیلی کرنابھی شامل ہے۔


Share: